ETV Bharat / state

Agniveer Recruitment: اگنی ویر کے لیے فضائیہ میں سات لاکھ سے زائد درخواستیں موصول - اگنی پتھ اسکیم

اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد ملک بھر کے نوجوانوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اگنی ویر بننے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ فوج نے اگنی ویر بھرتی ریلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور بحریہ میں بھی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں جاری ہیں۔ Agniveer Recruitment 2022 Registration

Airforce Agnivir Vayu Online Registration
فضائیہ میں سات لاکھ سے زائد درخواستیں
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 1:02 PM IST

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ میں اگنی ویروں بھرتی کے لیے رجسٹریشن کا عمل ختم ہو گیا ہے۔ اس بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 24 جون سے 05 جولائی تک ہوا تھا۔ اس کے لیے ایئرفورس کی آفیشل ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب بھارتیہ فضائیہ نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ اس بھرتی کے لیے ریکارڈ 7 لاکھ 49 ہزار 899 امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس وقت تک کسی بھی بھرتی کے سائیکل میں درخواستوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 528 درج کی گئی تھی۔ Agniveer Recruitment 2022 Registration Closes with Record 7 Lakh Applications

  • The online registration process conducted by IAF towards the #AgnipathRecruitmentScheme has been completed. Compared to 6,31,528 applications in the past, which was the highest in any recruitment cycle, this time 7,49,899 applications have been received: Indian Air Force (IAF) pic.twitter.com/BVidF3lfaf

    — ANI (@ANI) July 6, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں نوجوانوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اگنی ویر بننے کے لیے اپلائی کیا ہے۔ فوج نے اگنی ویر بھرتی ریلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور بحریہ میں بھی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں جاری ہیں۔ بتادیں کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت کسی بھی فوج میں امیدواروں کو صرف 4 سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اس کے بعد ان اگنی ویروں میں سے زیادہ سے زیادہ 25 فیصد امیدوار ہی مستقل طور پر بھارتی فوج کا حصہ بنیں گے۔ Airforce Agnivir Vayu Online Registration

  • اگنی ویروں کے لیے تنخواہ اور الاؤنس:
  1. پہلے سال 30 ہزار روپے تنخواہ اور بھتے
  2. دوسرے سال 33 ہزار روپے تنخواہ اور بھتے
  3. تیسرے سال 36 ہزار 500 روپے تنخواہ اور بھتے
  4. چوتھے سال 40 ہزار روپے تنخواہ اور بھتے

اگنی ویروں کی تنخواہ کا 30 فیصد کاٹ کر سروس فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔ 4 برسوں میں اگنی ویر کے کھاتے میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگی جو سود ملا کر 11.71 لاکھ ہو جائے گا۔ یہ فنڈ انکم ٹیکس فری ہوگا جو اگنی ویر کی 4 سال کی سروس کے بعد دستیاب ہوگا۔ اس دوران ہر سال 30 دن کی چھٹی بھی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.