ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتانے کا معاملہ: بھارتی حکومت کی ٹویٹر کو تنبیہ - بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کے سی ای او، جیک دورسے کو ایک خط لکھ کر

بھارتی حکومت نے ٹویٹر کے سی ای او، جیک ڈورسی کو ایک خط لکھ کر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ خط میں ٹویٹر پر بھارتی علاقوں کو چینی علاقے ظاہر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

Govt warns Twitter over J&K map issue
جموں و کشمیر نقشہ معاملہ: بھارتی حکومت کی ٹوئٹر کو تنبیہ
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 7:02 PM IST

آئی ٹی سکریٹری اجے ساوہنے نے ٹوئٹر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی توہین ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر کو حساسیت کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا'۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اجے ساوہنے نے ٹوئٹر کے سی ای او جیک دورسے کو سخت الفاظ میں خط لکھ کر بھارتی نقشہ کی غلط تشریح کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ آئی ٹی سکریٹری نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوشش سے نہ صرف ٹوئٹر کی بدنامی ہوگی بلکہ ایپ کی غیرجانبداری اور انصاف پسندی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

حکومت نے ٹوئٹر سے بھارتی شہریوں کی حساسیت کا احترام کرنے کا مشورہ دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ ٹوئٹر کی جانب سے بھارتی خودمختاری اور سالمیت کی توہین کی کوشش ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے۔

ٹوئٹر انڈیا پر جموں و کشمیر کو چین کا حصہ بتایا جارہا ہے جس پر ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

قبل ازیں آبزرور ریسرچ فاونڈیشن کے فیلو کنچن گپتا نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے ٹائم لائنز پر جموں و کشمیر کو چینی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ٹوئٹر نے جغرافیہ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتایا جارہا ہے، کیا یہ بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟‘

اس مسئلہ پر سوشیل میڈیا پر بحث جاری ہے اور ٹوئٹر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی شہریوں کی جانب سے اس مسئلہ پر سخت غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر صارفین کو لوکیشن سروس استعمال کرنے کی سہولت رہتی ہے جس میں جموں و کشمیر لکھنے پر اسے پیپلز ریپبلکن آف چین کا حصہ دکھایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین کو اپنے ٹویٹس کے ساتھ اپنے شہر کا ٹیگ لگانے کی سہولت دی جاتی ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.