ETV Bharat / state

ED Raid in Delhi عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

قومی دار الحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مختلف الزامات کے تحت چھاپہ مارا ہے۔ Money laundering case against Amanatullah Khan

ed raid on aap mla amanatullah khan home

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 10:30 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 4:04 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ اینٹی کرپشن میں درج کردہ ایف آئی آر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ سی بی آئی پہلے ہی امانت اللہ خان کے خلاف دہلی وقف بورڈ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی اور اینٹی کرپشن بیورو نے وقف بورڈ میں بدعنوانی کے سلسلے میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو دہلی پولیس کی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) نے تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی تھی جس کے دوران کچھ رقم کے لین دین کی تفصیلات اور ڈائریاں ملی تھی۔ الزام ہے کہ اس ڈائری میں حوالات کے ذریعے لین دین کے کھاتے لکھے گئے تھے۔ اس کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے یہ تمام معلومات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی ای ڈی کی ٹیم نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سنجے سنگھ کے گھر پر 4 اکتوبر کو چھاپہ مارا گیا تھا۔ ای ڈی کی ٹیم نے تقریباً 8 گھنٹے تک چھاپہ مارا تھا جس کے بعد سنجے سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ سنجے سنگھ نے گرفتاری کے دوران بی جے پی کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اے اے پی رہنما سنجے سنگھ دہلی شراب گھوٹالہ میں گرفتار

ای ڈی نے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف الزام لگایا ہے کہ ان کی ہدایت پر شراب کے تاجر دنیش اروڑہ نے دہلی میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے کئی ریستوران مالکان سے بات کی تھی۔ سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے دوسرے بڑے لیڈر ہیں جنہیں ای ڈی کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما و دہلی کے سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا اس معاملے میں فروری سے جیل میں بند ہیں۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.