ETV Bharat / state

Congress Launches Youth Manifesto: نوجوانوں کے لیے کانگریس کا انتخابی منشور جاری، بیس لاکھ نوکریوں کا وعدہ - کانگریس کی جنرل سکریٹی پرینکا گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹی پرینکا گاندھی نے مشترکہ طور پر آج دہلی ہیڈکوارٹر میں نوجوانوں پر مرکوز ایک انتخابی منشور جاری کیا۔ اسے 'بھرتی ودھان' Congress Launch Bharti Vidhan Manifesto کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں نوجوانوں کے لیے 20 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔

کانگریس نے 'بھرتی ودھان' منشور جاری کیا، نوجوانوں کے لیے کئی اعلانات

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 5:33 PM IST

کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Elections کے پیش نظر، خواتین کے بعد اب نوجوانوں کے لیے الگ سے انتخابی منشور جاری کیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں یہ منشور جاری کیا۔ 'بھرتی ودھان' کے نام سے جاری اس منشور میں نوجوانوں کے لیے 20 لاکھ نوکریوں سمیت کئی وعدے کیے گئے ہیں۔

کانگریس نے 'بھرتی ودھان' منشور جاری کیا، نوجوانوں کے لیے کئی اعلانات

واضح رہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے اور خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد کانگریس نے سرکاری ملازمتوں سے لے کر اساتذہ کی نوکریوں تک کئی بڑے وعدے کیے۔

اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم آپ کو کیسے اور کس طرح سے روزگار دلائیں گے ، یہ سب اس منشور میں لکھا ہے۔ اس منشور کو بنانے کے لیے کانگریس پارٹی نے ریاست کے نوجوانوں سے بات کی ہے اور جو ان کے خیالات ہیں، وہ ہم نے اس منشور میں شامل کیا۔'

اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر اتر پردیش میں ہر 24 گھنٹے میں تقریباً 880 نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بی جے پی کے گزشتہ 5 سال کے دور حکومت میں تقریباً 16 لاکھ نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم آپ کو ہر سال 2 کروڑ نوکریاں اور روزگار دیں گے۔ حقیقت سب کے سامنے ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے، کیونکہ ملک کی ساری دولت 2-3 بڑے صنعت کاروں کے ہاتھ میں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SIO Releases Student Manifesto for UP Polls: ایس آئی او نے طلبہ کا منشور جاری کیا

وہیں پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کا بھی اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور کے نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔

Congress Launches Manifesto: نوجوانوں کے لیے کانگریس کا انتخابی منشور جاری، بیس لاکھ نوکریوں کا وعدہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.