ETV Bharat / state

امت شاہ نے کسانوں کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا - کسانوں سے مذاکرات

وزیرداخلہ امت شاہ نے زرعی قوانین کے خلاف بڑے پیمانہ پر جاری احتجاج کے خاتمہ کےلیے 9 دسمبر کو متوقع چھٹویں دور کی بات چیت سے ایک روز قبل کسانوں کو مذاکرات کےلیے مدعو کیا ہے۔

Amit Shah Calls Protesting Farmers For Talks At 7 pm
احتجاجی کسانوں کو امت شاہ کا فون، شام 7 بجے مذاکرات کےلیے کیا مدعو
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 3:22 PM IST

Updated : Dec 8, 2020, 3:28 PM IST

احتجاج کر رہے کسانوں کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فون کرکے آج شام 7 بجے مذاکرات کےلیے مدعو کیا۔

آج کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کی منسوخی کےلیے بھارت بند منایا گیا جس کے اثر ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا گیا۔ کسانوں کے بھارت بند کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے علاوہ تقریباً تمام ٹریڈ یونینز کی تائید حاصل تھی۔

کسان تنظیم کے رہنما راکیش ٹکائٹ نے کہا کہ ’مجھے امت شاہ کا فون آیا تھا اور انہوں نے مذاکرات کےلیے بلایا ہے، آج شام 7 بجے ملاقات کا وقت طئے کیا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کسان تنظیموں کے نمائندوں سے صلاح و مشورہ کرکے مذاکرات میں شرکت کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں کسانوں نے حکومت کے ساتھ 9 دسمبر کو چھٹے دور کی بات چیت کےلیے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم ایک دن قبل ہی وزیر داخلہ نے کسانوں کو فون کرکے تازہ مذاکرات کےلیے مدعو کیا ہے۔

واضح رہے کہ کسانوں اور مرکزی وزیر زراعت کے ساتھ پانچویں دور کی بات چیت ہوچکی ہے جو بے نتیجہ رہی تھی۔ وہیں کسانوں کی تحریک اور بھارت بند کو دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے 9 دسمبر سے ایک دن قبل ہی مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔

Last Updated : Dec 8, 2020, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.