ETV Bharat / state

بڈگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی - ٹریفک قوانین کی پاسداری

ضلع بڈگام میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

بڈگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 6:00 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں اور موٹر سائکلز کے کاغذات اور ڈرائیورز کے لائسنس چیک کیے۔

بڈگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بغیر کاغذات یا لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا۔

خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس عملہ نے ڈرائیورز کو مختلف قوانین کی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ بغیر دستاویز کے گاڑی چلانے سے گریز کرنے پر زور دیا۔

ٹریفک پولیس عملہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈروائیورز پر جرمانہ عائد کرنا مقصد نہیں، بلکہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر آمادہ کرنا مقصود ہے۔‘‘

انہوں نے کم عمر لڑکوں کو گاڑی یا بائیک دیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’معاشرے میں کم عمر بچوں کی جانب سے گاڑی اور بائیک چلانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جو تشویش ناک ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ٹریفک پولیس عملہ نے بینکس کو قرضہ فراہم کرنے سے قبل عرضی گزار ڈرائیور سے لائسنس اور عمر وغیرہ کی مکمل تفتیش کے بعد ہی فائنانس کیے جانے اپیل کی۔ وہیں انہوں نے والدین سے بھی بچوں کو صحیح عمر، تربیت اور لائسنس حاصل ہونے کے بعد ہی موٹر سائکل یا گاڑی چلانے کی اجازت دئے جانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.