اس پروگرام کا مقصد صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کا تھا۔ ان سات دنوں کے دوران میونسپل کونسل بڈگام کے اہلکار ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گئے اور لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے جانکاری دی کہ گھر سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو کس طرح ڈمپ کیا جائے اور اسے کیسے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
آج اس پروگرام کی اختتامی تقریب ٹاؤن ہال بڈگام میں منعقد ہوئی۔ اس دوران پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں صفائی ملازمین کے ساتھ ساتھ کونسل کے افسران اور کئی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔
اس دوران مقررین نے شرکاء کو تلقین کی کہ لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ وہیں صفائی ملازمین کے علاوہ دیگر افسران سے بھی کہا گیا کہ اپنے کام میں کوئی کوتاہی نہ برتے۔
پروگرام کے دوران بہتر کارکردگی کرنے والے صفائی ملازمین اور بیداری مہم میں کونسل کا ساتھ دینے والے طالب علموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں:
بڈگام: مختلف دفاتر میں ڈی سی بڈگام کی جانب سے صفائی مہم
میونسپل کونسل بڈگام کے چیئرمین معراج الدین نے کہا کہ ہم اپنے ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کا تعاون ملے گا تو وہ مزید بہتر کارکردگی کر سکتے ہیں۔