ETV Bharat / state

Militant Associates Arrested in Budgam بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند معاونین گرفتار - بڈگام میں تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے اور ان کی تحویل سے مجرمانہ مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 12:01 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسندوں معاونین کو گرفتار کیا ہے، نیز پولیس نے ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے فوج کی آر آر 62 بٹالین کے ساتھ مل کر ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واگر اور عاقب رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن واگر کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمین ان کے قبضے سے ایک چینی ہینڈ گرنیڈ، دو میگزین اور 57 زندہ راؤنڈز سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ان کی تحویل سے برآمد ہونے والے تمام چیزوں کو مزید تفتیش کے لیے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔ اس کاروائی کے مناسبت سے پولیس اسٹیشن خانصاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار
دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے اڑی سے بھی کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے 03 معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کی تحویل سے گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ کل سرینگر میں پولیس نے جیشِ محمد (جے ایم) کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور ان کی تحویل سے دو گرینیڈ برآمد کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.