بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پیر کے روز دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک شخص کی موت جبکہ سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔Road Accident in Budgam
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے بجی پتھری چرار شریف علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی ڈرائیور کی شناخت خورشید احمد ساکن گاندربل جبکہ زخمی جو متوفی ڈرائیور کا والد بتایا جاتا ہے، کی شناخت عبدالحمید کے بطور ہوئی ہے۔۔Driver died in road accidents in Budgam
ذرائع کے مطابق اسی نوعیت کا دوسرا حادثہ چاڈورہ کے کھری گنڈ علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ چاڑورہ کے کھری گنڈ علاقے میں بھی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔Several Injured In Road Accident In Budgam
مزید پڑھیں: Unnao Accident اناؤ میں سڑک حادثہ، چار لوگوں کی موت، بارہ افراد زخمی
زخمیوں کی شناخت شکیل احمد ڈار ولد محمد قاسم، ہارون ولد شکیل احمد ڈار، ظہور احمد میر ولد غلام احمد میر، اشفاق احمد ولد بشیر احمد ڈار، فاروق احمد میر ولد غلام احمد میر اور غلام محی الدین ولد نور محمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے ضلع میں دو سڑک حادثات کی تصدیق کی اور کہا کہ اس سلسلے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔