بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا، تاہم مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔Road Accident In Chadoora Budgam
اہل خانہ نے بتایا کہ کل رات تقریباً 8.30 بجے وہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کے لیے بلایا، لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔ مرنے والے شخص کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو علاج و معالجے کے لیے سب ضلع ہسپتال ناگام پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں کو مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ نے حکام سے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ میت کو اسپتال لانے والوں نے اس کے چہرے اور سر پر سکریو ڈرائیور کے نشانات پائے تھے۔ دریں اثنا گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں کہ آیا یہ سڑک حادثہ ہے یا قتل ہے۔ Family alleges Murder In Budgam Accident
مزید پڑھیں: