سرینگر: گو ایئر لائنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائنز نے حال ہی میں سری نگر-شارجہ-سرینگر روٹ پر فی ہفتہ پانچ پروازیں چلانے کے لیے دو طرفہ حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ اس ضمن میں محض حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ Go Air to resume Srinagar–sharjah Direct flights واضح رہے کہ گو ایئر لائنز نے گزشتہ سال 23 اکتوبر کو سرینگر-شارجہ پرواز شروع کی تھی اور اس فلائٹ کے ذریعے جموں و کشمیر سے 11 سال بعد متحدہ عرب امارات کے لیے راست پرواز شروع ہوئی تھی۔ اُس وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فلائٹ کا افتتاح کیا تھا۔
ایئر لائنز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ گو فرسٹ جون 2022 کے آخر سے کشمیر اور شارجہ کے درمیان طے شدہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ Srinagar – sharjah Direct flights جبکہ ایئر لائنز کا مزید کہنا ہے کہ 30 جون سے امرناتھ یاترا کے دوران پروازوں کی اضافی مانگ کے پیش نظر سری نگر سے دہلی کے لیے پانچ اضافی براہ راست پروازیں، لیہہ اور دہلی کے درمیان دو اضافی پروازیں بھی متعارف کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں میں وسعت سے یاتریوں کو بہتر خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔