ETV Bharat / state

Hajj pilgrims returned: جموں و کشمیر کے 145 حجاج پر مشتمل پہلے قافلے کی سرینگر آمد - حاجیوں کی آخری پرواز یکم اگست کو پہنچے گی

ڈیویژنل کمشنر، ڈی آئی جی اور حج کمیٹی کے حکام نے سرینگر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 145 حجاج پر مشتمل پہلے قافلے کا استقبال کیا جبکہ حاجیوں کا آخری قافلہ یکم اگست کو سرینگر پہنچے گا۔ Hajj pilgrims returned

جموں و کشمیر کے 145 حجاج پر مشتمل پہلے قافلے کی سرینگر آمد

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 3:09 PM IST

جموں و کشمیر کے حجاج کا پہلا قافلہ سعودی عرب سے سالانہ حج کی تکمیل کے بعد آج سرینگر واپس لوٹ آیا۔ فریضہ حج انجام دینے کے بعد حجاج کرام کا واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر سے 145(ایک سو پینتالیس) حاجیوں کا پہلا قافلہ ہفتے کی صبح سرینگر پہنچ گیا۔ جہاں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا انتظامیہ کے اعلی افسران نے والہانہ استقبال کیا ۔Hajj pilgrims returned

جموں و کشمیر کے 145 حجاج پر مشتمل پہلے قافلے کی سرینگر آمد

سری نگر ہوائی اڈے پر حجاج کے پہلے قافلہ کی واپسی کے موقع پر ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر عبدالسلام میر نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور جے اینڈ کے ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی عبدالسلام میر نے حاجیوں کا والہانہ استقبال کیا، جو پہلے قافلے میں صبح سات بجکر 50 منٹ پر یہاں پہنچے۔ First flight carrying pilgrims back from Saudi Arabia

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کو امیگریشن کلیئرنس میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس سال کم از کم 80,000 بھارتی حاجی جن میں 7000 حجاج کا تعلق جموں و کشمیر سے ہیں حج کی سعادت حاصل کی۔ Hajj pilgrims welcomed at srinagar airport

حجاج کرام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہونے اور ان کی رائے حاصل کرنے کےلیے چیئرمین حج کارپوریشن آف انڈیا اے پی عبدل کٹے اور رکن ایچ سی او آئی ایر اعزاز حسین 4 جولائی سے سعودی عرب میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر پر مشتمل حجاج کا آخری قافلہ یکم اگست کو سرینگر ایئرپورٹ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ عازمین حج کی پہلی پرواز 5 جون سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔عازمین حج کی روانگی کی آخری پرواز 21 جون کو روانہ ہوئی تھی۔ 5 جون سے 21 جون تک 40پروازوں کے ذریعے عازمیں روانہ ہوئے تھے جب کہ 282(بیاسی) عازمین دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : First batch of Hajj pilgrims arrive in Srinagar: حجاج کا پہلا قافلہ سرینگر پہنچ گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.