وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو روزہ "نشا مکت بھارت ابھیان" کے تحت "صلاحیت سازی" پروگرام آج دوسرے روز شیخ العالم ہال بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں آشا اور آنگن واڑی کارکنان، اسکول کے اساتذہ، این جی اوز کے اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء کو ان افراد کی شناخت کے طریقوں کے بارے میں تربیت دی گئی جو منشیات کے جال میں پھنس چکے ہیں۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyan in Budgam
اس موقع پر کمیونٹی اورینٹڈ فرنٹ لائن ورکرز بنانے پر توجہ دی گئی جو منشیات کے استعمال کے متاثرین کی شناخت اور علاج میں سہولت فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی حاضرین کو ضلع بڈگام میں دستیاب علاج معالجے کی سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ Anti Drug Awareness Programme
نشا میڈیکل آفیسر، کونسلر ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹر بڈگام سید سبرینہ اور دیگر ماسٹر ٹرینرز نے سامعین کو منشیات کی لت اور اس سے ممکنہ مسائل کے حل کے بارے میں آگاہ کیا۔ تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر چاڈورہ محمد شاہد نے پروگرام کے اختتام پر منشیات کے استعمال کی لت پر نظر رکھنے کے لیے نچلی سطح پر نگرانی اور سماجی محافظوں کی ضرورت کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا۔