ETV Bharat / state

بڈگام میں بھی دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ، معمولات زندگی ٹھپ - covid deaths

کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں درج ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی جمعرات کے روز سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

بڈگام میں بھی دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ، معمولات زندگی ٹھپ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:24 PM IST

ضلع مجسٹریٹ بڈگام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں گذشتہ چند روز سے درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر قصبہ بڈگام، ماگام، چاڈورہ، بی کے پورہ، بمنہ، چرار شریف، ناربل، بیروہ، چھتر گام، ناگام، خانصاحب وغیرہ میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک تمام دکانیں بند رہیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔

قصبہ بڈگام میں جمعرات کے روز بازاروں میں ایک بار پھر الو بولنے لگے، تمام دکانیں بند رہیں اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مکمل طور پر بند رہی بلکہ نجی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر رہی۔ قصبے کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر ناکے بٹھا دیے گئے ہیں اور لوگوں اور گاڑیوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روکا جاتا تھا۔

قصبے میں دن بھر پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہیں جن میں لاوڈ اسپیکر لگے ہوئے تھے جن کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھنے کی تاکید کی جارہی تھی اور لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جارہی تھی۔

لاک ڈاؤن کے بیچ سرکاری محکمے اگرچہ کھلے ہی رہیں لیکن ان میں لوگوں کی چہل پہل مفقود ہی رہی۔ قصبہ بڈگام میں ایک نامور مذہبی رہنما کے فرزند کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز ملک کی مختلف ریاستوں سے آئی درجنوں گاڑیاں جن میں سینکڑوں مزدور تھے، کو اینٹ بھٹوں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دے دی تو دوسری طرف جمعرات کے روز قصبے کو کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ بند کردیا۔

دریں اثنا وادی کے دیگر اضلاع بالخصوص شہر سرینگر میں بھی جمعرات کو لاک ڈاؤن جاری رہا جس کی وجہ سے بازار ویران اور سڑکیں سنسان رہیں۔

جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی ایک بار پھر ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں زندگی کی رفتار ایک بار پھر تھم سی گئی ہے۔ تاہم ضلع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ہی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں اب تک کورونا کے قریب 12 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ زائد از 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متاثرین میں سے زائد از 80 فیصد کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.