وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کریسل (CRISIL) فاؤنڈیشن اور جموں و کشمیر بینک کے اشتراک سے سینٹر فار فائنانشیل لٹریسی سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔
سینٹر فار فائنانشیل لٹریسی ریزرو بینک آف انڈیا کی سرپرستی میں کام کرے گا جبکہ سنٹر کے اہتمام کی ذمہ داری کریسل (CRISIL) فاؤنڈیشن کو دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر بینک کے برانچ ہیڈ سید جمیل قادری، کریسل فاؤنڈیشن کے زونل ہیڈ، بی جے پی لیڈر ڈاکٹر علی، جموں وکشمیر بینک کے ریجنل ہیڈ امت سنگھ اور ایریا منیجر سید نگینہ نے سنٹر کا افتتاح کیا۔
سینٹر کے ذریعے سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی، وہیں بجٹ ڈیری، بینک میں سیونگ کھاتا کھولنے کے فوائد اور دیگر فائنانشیل اسکیموں کے حوالے سے جانکاری دی جائے گی۔
سینٹر فار فائنانشیل لٹریسی سنٹر کے ذریعے پینشن، ایجوکیشنل سمیت دیگر اسکیموں کے حوالے سے بھی لوگوں کو مفصل معلومات فراہم ہو سکے گی۔
- مزید پڑھیں: بڈگام: طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان
بتادیں کہ سینٹر فار فائنانشیل لٹریسی پروگرام کو اکتوبر 2017 میں 80بلاکز میں شروع کیا گیا تھا اور اسکی کامیابی کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اس پروجیکٹ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال اور کاکہ پورہ کے علاوہ ضلع بڈگام میں بھی اس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔