بڈگام: جموں وکشمیر پولیس نے گوپال پورہ چاڈورہ میں ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث ایک شخص کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Cracked Grenade Lobbing Incident
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے گوپال پورہ چاڈورہ میں 15اگست کے روز گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک شہری زخمی ہوا تھا جس کی شناخت کرشنا کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ Grenade Attack in Budgam
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 147/2022 کی مزید تفتیش کے دوران ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار عسکریت پسند سے قابل اعتراض مواد اور ایک گرینیڈ برآمد کیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت سہیل احمد ملک ولد عبدالحمید ملک ساکن پنزان چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں تفتیش جاری ہے اور آنے والے وقت میں مزید گرفتاریاں اور بازیابی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے گوپال پورہ بڈگام میں 15 آگست کی شام اقلیتی برادری کے گھر پر گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں 20 سالہ کرن کمار سنگھ ولد انیل کمار ساکن گوپال پورہ زخمی ہوا ہے۔زخمی شخص کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس لے جایا گیا ۔دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے اس حملے میں ملوث دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو 20 اگست کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے اس حملے میں استعمال میں لانے والی اسکوٹی کو ضبط کیا تھا۔