ETV Bharat / state

نصراللہ پورہ میں چھاپوں کے دوران پانچ نوجوان گرفتار - FIVE ARRESTED IN BUDGAM

ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ ان نوجوانوں کو سنگ باری کے واقعات میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

BUDGAM: FIVE ARRESTED DURING NIGHT RAIDS

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 2:14 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران کم سے کم پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کر املاک کی توڑ پھوڑ کی اور کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: اینٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

ایس ایس پی بڈگام امود ناگپور نے پانچ نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے عائد توڑ پھوڑ کے الزامات کو رد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو سنگ باری کے واقعات میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نصراللہ پورہ میں سال رواں کے اوائل میں پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.