ETV Bharat / state

'اپنے چار سالہ بیٹے کی خاطر گھر لوٹ آو' - گھر واپس لوٹنے کی اپیل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کے والد، جس نے حال ہی میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، کے اہل خانہ نے اس کو اپنی حاملہ اہلیہ اور چار سالہ بیٹے کی خاطر گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:53 PM IST

بتادیں کہ چاڈورہ کے ہانجی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے طارق احمد بٹ ولد عبد الحمید بٹ نے اپنے ایک آڈیو بیان کے ذریعے عسککریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

طارق احمد بٹ کی اہلیہ نے اپنے گھر پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرا شوہر جمعے سے غائب ہے اور اتوار کو معلوم ہوا کہ اس نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا: 'میرا شوہر جمعہ سے غائب ہے۔ اتوار کو لوگوں نے مجھے موبائل پر ایک آڈیو کلپ دکھائی جس میں وہ کہتا ہے کہ میں نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے لیکن مجھے اس پر یقین نہیں آیا'۔

موصوفہ نے سسکیوں کے بیچ طارق احمد کو گھر لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: 'میں حاملہ ہوں، میرا چار سال کا بیٹا ہے، میں اس کے بغیر کیا کروں گی، میرا بیٹا بھی اس کو رات بھر ڈھونڈتا ہے اور مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ بابا کہاں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: اہلخانہ نے لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی التجا کی

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس کو قرضے پر بند رکھا ہے تو میں زمین بیچ کر ان کا قرضہ ادا کروں گی لیکن وہ میرے شوہر کو رہا کردیں۔

موصوفہ نے طارق احمد سے بھی انہیں فون کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اس کے ساتھ بات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ سے میں بھوکی ہوں اور دوائی بھی نہیں لیتی ہوں۔

طارق احمد کی والدہ نے بتایا کہ جس کسی کے پاس بھی میرا بیٹا ہے میں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس کو چھوڑ دیں میں زمین بیچ کر اس کا قرضہ ادا کروں گی۔

طارق احمد کے چار سالہ بیٹے کو بھی نامہ نگاروں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: 'بابا گھر آؤ اور مجھے موبائل دو'۔

موصوف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 ستمبر کو پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک رپورٹ بھی درج کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.