ETV Bharat / state

سرکاری اراضی پر قبضہ، بڈگام میں پولیس افسر کے خلاف کارروائی - پولیس افسر کی بیوی کے قبضہ سے زمین خالی کرائی گئی

بڈگام انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج بڈگام میں ایک سینئر پولیس افسر کی بیوی کے قبضہ سے ایک کنال اراضی کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

عمارت منہدم
عمارت منہدم
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 8:28 PM IST

Updated : Jan 31, 2023, 12:28 PM IST

عمارت منہدم

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں برفباری کے دوران حکام نے آج پیر کے روز ضلع کے گوگو علاقے میں ایک کنال اراضی پر تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کر کے اس اراضی کو حکام نے اسے سرکاری املاک میں شامل کرلیا۔

بتایاجارہا ہے کہ یہ اراضی ایک ہائی پروفائل پولیس افسر (باکر سامون) کی بیوی کے نام تھی جس کو آج برفباری کے باوجود حکام نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی مہم کے تحت واپس لے لیا۔ جس پر مبینہ طور پر انہوں نے قبضہ کیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بھی اس ضمن میں بتایا کہ یہ اراضی جے کے پی ایس رینک کے ایک پولیس افسر کی بیوی کے نام کی جائیداد سے ملحق ہے جو اس وقت کمانڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران بیرونی دیوار اور اس کے اوپر کچھ ڈھانچہ گرا دیا گیا ہے جو کہ سرکاری اراضی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بڈگام کے ہی ہمہامہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی اہلیہ کے نام پر اراضی تھی اس کے ساتھ سرکاری اراضی بھی شامل تھی اور اس پے ناجائز تجاوزات کو حال ہی میں انہدامی مہم کے تحت خالی کرا گیا۔

مزید پڑھیں:Demolition Drive By Administration جواہرپورہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کاروائی کا آغاز

Last Updated : Jan 31, 2023, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.