بھاگلپور: بہار کے ضلع بھاگلپور میں ایک انوکھی شادی ان دنوں زیر بحث ہے۔ شادی کے سات پھیرے، بینڈ باجا باراتی، ڈی جے ساؤنڈ سب کچھ ویسا ہی ہوا جیسا کہ عام شادیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن دولہا اور دلہن کا قد پوری شادی میں خاص رہا۔ دولہا کا قد 36 انچ ہے جب کہ دلہن کا قد 34 انچ (36 انچ کا دولہا 34 انچ کی دلہن) سے کم ہے۔ بھاگلپور میں منعقد ہونے والی اس انوکھی شادی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بن بلائے جائے وقوع پر پہنچے اور دولہا دلہن کے ساتھ سیلفیاں لیتے نظر آئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ انوکھی شادی بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا کے گوپال پور بلاک میں ہوئی، ممتا کماری نوگچھیا کے ابھیار بازار کے رہائشی کشوری منڈل کی کی بیٹی ممتا کماری (24) کی شادی مسارو کے رہنے والے بندیشوری منڈل کے بیٹے منا بھارتی (26) سے ہوئی ہے۔ دولہا منا بھارتی کا قد 36 انچ یعنی تین فٹ اور دلہن ممتا کماری کا قد 34 انچ یعنی 2.86 فٹ ہے۔
جیسے ہی لوگوں کو اس انوکھی شادی کا علم ہوا تو اس شادی کو دیکھنے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے اس انوکھی شادی کو کیمرے میں قید کر لیا۔ اس دوران لوگوں میں دلہا اور دلہن کے ساتھ سیلفی لینے کا مقابلہ ہوا۔ لوگ کہتے تھے کہ زمین پر پیدا ہونے والے ہر انسان خدا جوڑا بنا کر بھیجتا ہے، یہ بات آج سو فیصد ثابت ہوگئی ہے۔
Dalit Not Allowed In Temple: دلت جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے سے روکنے پر پجاری گرفتار
مُنّا اور ممتا کی شادی کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، حالانکہ زمین پر انہیں ڈھونڈنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔ فی الحال شادی کے دوران دولہا اور دلہن کا قد بحث کا موضوع بنا رہا۔ اس شادی میں موجود گاؤں والوں نے بتایا کہ دونوں کی جوڑی بہت اچھی ہے۔ ساتھ ہی منّا (دولہے) نے کہا کہ میں اپنی دلہن کو خوش رکھوں گا۔