ریاستی حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری ویویکانند ٹھاکر کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 'ایم سی آئی کی ٹیم کے ذریعہ ریاست بھر کے میڈیکل کالجز کا معائنہ کیا گیا تھا۔'
ایم سی آئی کی ٹیم نے 26 نومبر2018، 7مارچ 2019، 15 اپریل 2019، 3 اور 4مئی 2019، 10 مئی 2019 اور 15 مئی 2019 کو میڈیکل کالج کا معائنہ کیا تھا۔
معائنہ کے دوران کالج میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے بہت سے ڈاکٹر یا تو ڈیوٹی سے غیرحاضر پائے گئے تھے یا تو ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچے تھے۔
ایم سی آئی نے اپنی رپورٹ میں اسے ایک 'غیر ذمہ درانہ ' رویہ قرار دیا ہے۔
اس کے بعد یہ رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کر دی گئی محکمہ نے ریاست کے تمام میڈیکل کالجز میں 'غیرذمہ دار' ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں تنخواہ میں اضافہ اور ایک ہفتے کی تنخواہ پر روک یا اعزازی کٹوتی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ان میں سے 32 ڈاکٹر صرف مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال گیا سے ہیں۔
محکمہ کے جاری کردہ آرڈر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 'اگر مستقبل میں بھی ایسا ہی رویہ پایا گیا تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔'
محکمہ صحت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست بھر کے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔