چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے صاحب گنج محلہ واقع اسٹیٹ بینک کی شاخ میں روپے جمع کرنے جارہے ایک دکاندار سے بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھاکر ایک لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ کریم چک محلہ باشندہ محمد آزاد اپنی دکان سے ہر دن کی طرح آج بھی ایک لاکھ روپے لیکر اسٹیٹ بینک کی بازار شاخ کے پاس جیسے ہی پہنچا، تبھی دو مسلح بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کا خوف دکھاکر روپے سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔ Miscreants Looted 1 lakh Rupees From Shopkeeper
ذرائع نے بتایاکہ اس کے بعد آزاد وہاں سے واپس بازار پہنچا اور زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی لوگوں نے اسے صدر اسپتال میں داخل کرایا ۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے۔ Loot Incident in Saran
یہ بھی پڑھیں: Looting Incident in Hyderabad حیدرآباد میں تاجر سے چھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
یواین آئی