سیوان: پھلواری شریف میں مشتبہ شدت پسندانہ ماڈیول کی سازش کے انکشاف کے بعد پورے بہار کو الرٹ موڈ پر کر دیا گیا ہے۔ کئی اضلاع میں این آئی اے کی ٹیم دہشت گردوں کے رابطوں کی تلاش میں خفیہ طور پر پہنچ رہی ہے۔ دریں اثنا، ہفتہ کو این آئی اے نے ضلع سیوان کے مفصل تھانہ کے بڈھریا تھانہ علاقہ کے گیانی موڑ کی رہنے والی ایک خاتون سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی۔ ٹیم کے پاس تفتیش کے دوران دستاویزات تھیں۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی تھی۔ تاہم ڈی ایس پی نے اس معاملے میں کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ Phulwari sharif Terror Module
این آئی اے کی ٹیم ہفتہ کی دوپہر سیوان کے مفصل پولیس اسٹیشن پہنچی اور وہاں بڈھریا علاقے کے گیانی موڑ کی رہنے والی ایک خاتون سے گھنٹوں تک خفیہ طور پر پوچھ گچھ کی۔ خاتون کا شوہر مجرم تھا، اسی سلسلے میں این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ مہاراج گنج علاقہ کے ایک نوجوان کو این آئی اے نے تین ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ نوجوان نے کشمیر میں اپنے موبائل سے کئی بار بات چیت کی تھی۔ جس میں کچھ مشکوک نمبر سامنے آئے تھے۔
این آئی اے ٹیم کی قیادت کر رہے ڈی ایس پی اور انسپکٹر نے مفصل پولیس اسٹیشن میں خاتون سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران اسے ایک پارسل میں کچھ کاغذات دکھائے گئے اور اس سے ان کاغذات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد ٹیم نے خاتون کو چھوڑ دیا۔ ڈی ایس پی نے اس معاملے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: Phulwari sharif Terror Module : ای ڈی، پی ایف آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرے گی
واضح رہےکہ جموں و کشمیر سے آئے این آئی اے کے ڈی ایس پی آر کے پانڈے کی قیادت میں دہشت گردوں سے تعلق کے سلسلے میں ضلع میں جانچ جاری ہے۔ تقریباً چار پانچ ماہ قبل کشمیر میں ایک نوجوان کو بارود اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نوجوان نے سیوان کے مہاراج گنج کے ایک نوجوان کا نام بتایا تھا۔ اسی سلسلے میں ٹیم جانچ کے لیے سیوان پہنچئی ہے۔