ETV Bharat / state

CPIML Convention تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر کنونشن - ریاست بہار کے گیا میں آج بھاکپا مالے

گیا میں تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر عوامی کنونشن ہوا جس میں کلیدی خطبہ کامریڈ دیپانکر بھٹاچاریہ جنرل سکریٹری بھاکپا مالے نے پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جنہوں نے تحریک آزادی کی مخالفت کی، آج وہ حکمرانی کررہے ہیں۔ cpiml Convention

تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر کنوینشن

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 6:32 PM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا میں آج بھاکپا مالے(سی پی آئی ایم ایل )کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ نے تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کانشانہ بنایا۔ cpiml Convention On Freedom Struggle And Present Day Challenge In Gaya In Bihar

تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر کنوینشن

انہوں نے کنونشن کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج تحریک آزادی کی وراثت خطرے میں ہے ۔ہمارے سامنے بڑے چیلنجز پیش ہیں۔ تحریک آزادی نے یہ سبق دیا کہ اگر ہم اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر رہیں گے ، قومیت کو مذہب کی بنیاد پر شہریوں کو جوڑیں گے، مذہب کو قوم پرستی سے جوڑیں گے تو ہم متحد نہیں ہوسکیں گے کیونکہ انگریزوں نے بھی یہی کیا تھا۔جس کی وجہ سے آزادی کے وقت ہندوستان متحد نہ ہوسکا اور آج وہی ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے آزادی کی تحریک سے وہ سبق نہیں لیا جو لینا چاہیے تھا ، جس طرح ہم نے ایک طویل جدوجہد میں آزادی حاصل کی اور اس آزادی کے بعد ایک آئین حاصل ہوا اور اس آئین نے ایک سیکولر جمہوری نظام کا تصور کرکے اسکا اعلان کیا تھا تاہم آج وہی آئین اور جمہوری نظام خطرے میں ہے ، آج اس آئین کے تصور کو حقیقت بنانے کے لئے اس ملک کو ایک بار پھر آزادی کی ایک اور جدوجہد لڑنی ہوگی،بالکل اسی عزم کے ساتھ جس طرح ہمارے مجاہدین آزادی اس دور میں لڑے تھے، 1857 میں جب ملک کی آزادی کی لڑائی کا آغاز ہوا، اس وقت یہ احساس تھا کہ ہم سب ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Political Crisis راجستھان میں سیاسی بحران کے درمیان کمل ناتھ دہلی طلب

انہوں نے کہاکہ آج ملک میں ایک خاص مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کوئی مذہب خطرے میں نہیں ہے بلکہ مزدور خطرے میں ہے،غریب کو خطرہ ہے، کیونکہ جس طرح سے اڈانی امبانی کا راج چل رہا ہے، عام لوگوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہےcpiml Convention On Freedom Struggle And Present Day Challenge In Gaya In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.