ETV Bharat / state

Burnt Alive Wife And Children مظفرپور میں فوجی اہلکار نے بیوی اور دو بچوں کو زندہ جلا دیا - فوجی اہلکار نے بچوں کو زندہ جلا دیا

بہار کے مظفر پور میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو زندہ جلا دیا۔ اس میں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ Army Jawan burnt alive wife

مظفرپور میں فوجی اہلکار نے بیوی اور دو بچوں کو زندہ جلا دیا

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 5:21 PM IST

مظفر پور: ریاست بہار کے مظفر پور سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ یہاں فوج کے ایک اہلکار نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو زندہ جلا دیا۔ اس واقعے میں بیوی اور دو ماہ کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی ایک آٹھ سالہ بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس واقعہ کے بعد ملزم شوہر گھر چھوڑ کر فرار ہے۔ یہ واقعہ اہیا پور تھانہ علاقہ کا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

فوجی اہلکار نے اپنی بیوی اور شیر خوار بچے کو زندہ جلادیا، جس کے بعد اس کے خاندان میں افراتفری مچ گئی۔ بیوی اور بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم جوان موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ گاؤں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد متوفی خاتون کے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہیں۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر: وردھا میں لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

اس واقعہ کے بعد پولیس نے فوجی جوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ خاتون کے رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر اور اس کے رشتہ داروں نے اسے ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سپاہی کے بینک ملازم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بیوی سے طلاق چاہتا تھا۔ ساتھ ہی دو چھوٹی بیٹیاں ہونے کی وجہ سے طلاق میں دشواری پیش آئی۔ متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار اور دوسری خاتون نے مل کر میری بیٹی کو جلایا۔ اس میں اس کے سسرال والوں نے بھی مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.