ETV Bharat / state

Alkhair Credit Society مسلم الخیر کریڈٹ سوسائٹی سے ہندوؤں کو بھی ملتا ہے بغیر سود کا قرض

ضلع گیا میں ایک اسلامی سوسائٹی ' الخیر کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی ' ہے جس سے ہندو مسلم سبھی قرض لے کر روزگار کرتے ہیں۔ اس قرض پر سود نہیں لیا جاتا ہے بلکہ معمولی سروس چارج کے طور رقم جمع کرنا پڑتا ہے۔ سو سائٹی کا مائکرو فائننس نظام چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے افراد کے لیے بڑا سہارا ہے۔ یہاں سے 1200 سے زیادہ ہندو قرض لے کر اپنے روزگار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔

مسلم الخیر کریڈٹ سوسائٹی سے  ہندوؤں کو بھی ملتا ہے بغیر سود کا قرض

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 12:33 PM IST

مسلم الخیر کریڈٹ سوسائٹی سے ہندوؤں کو بھی ملتا ہے بغیر سود کا قرض

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں غریب مزدور اور سڑکوں کے کنارے ٹھیلہ لگاکر کام کرنے والوں کے لیے ' الخیر کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی ' بڑی مددگار ثابت ہوئی ہے ، سوسائٹی بغیر کسی اضافی چارج اور سود کے بغیر قرض فراہم کرتی ہے۔اس کا کام اور نظام بینکوں کی طرح ہی ہے البتہ اس کے اصول اور طریقے تجارتی نہیں بلکہ سماجی خدمت پر مشتمل ہیں۔ گیا میں اس سوسائٹی کی ایک شاخ ہے جبکہ اسکا ہیڈ برانچ اور آفس پٹنہ میں ہے ، حالانکہ یہ سوسائٹی پوری طرح سے مسلم طبقے کی ہے لیکن اس میں قرض بلاتفریق سبھی طبقے بالخصوص ہندوں کو بھی ملتا ہے ، گیا کے اس انوکھے سوسائٹی بینک میں قریب ابھی 3500 لوگ قرض لیے ہوئے ہیں جس میں 1200 سے زیادہ کا تعلق ہندو طبقہ سے ہے۔

معمولی سروس چارج پر قرض دیا جاتا ہے۔ اسکا مقصد سماج کے غریبوں کی معاشی ترقی اور فلاح و انسانیت ہے ، ای ٹی وی بھارت نے اس سوسائٹی سے استعفادہ کرنے والے افراد اور یہاں کے برانچ منیجر سے خصوصی گفتگو کی ہے ۔ گفتگو کے دوران ہندو کسٹمرز نے ' الخیر کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی ' کو معاشرے کی ترقی خوشحالی اور باہمی بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور کہا کہ کاش ایسے مائکرو فائننس یا بینک ملک بھر میں اور بھی ہوں۔جس سے غریبوں کی مدد ہو اور انہیں سود اور سخت بندشوں سے نجات حاصل ہو ،

یہاں سوسائٹی سے قرض لینے والے اجیت کمار ، پنٹو کمار اور اتم کمار نے کہا کہ الخیر قرض تو دیتا ہے لیکن سود نہیں لیتا ہے ، صرف اپنے پیسے کی واپسی کی گارنٹی لیتا ہے ، الخیر کو آپریٹیو سوسائٹی قرض لینے والوں سے معمولی سروس چارج کرتا ہے تاکہ اسکے نظام پر مالی نقصان کا اثر نہیں ہو ،وہ یہاں سے قرض لیکر تجارت میں راحت محسوس کررہے ہیں ، کم چارج کے ساتھ قرض لینے میں بھی آسانی ہے اور صرف چند کاغذات ہی لیے جاتے ہیں ، قرض لینے کے کچھ دنوں بعد ہردن سوسائٹی کے فرد پہنچ کر رقم لیکر جاتے ہیں ،

اجیت کمار نے بتایا کہ انہوں نے 50 ہزار کا الخیر سوسائٹی سے قرض لیا اور اس رقم سے پان کی دوکان کھولا اور ہردن 1000 سے 1500 روپے تک کا پان فروخت کر لیتے ہیں ، 50 ہزار میں انہیں اضافی طورپر 8 ماہ میں معمولی رقم قریب 2500 روپے سروس چارج کے طور رقم دینا پڑا ہے ، پنٹو کمار نے بتایا کہ یہاں سے انہوں نے 5000 ہزار شروع میں کیک فروخت کرنے کے لیے قرض لیا تھا ،

ہندو مسلم سب کے لیے ہے سوسائٹی :

شہر کے نگمتیہ روڈ میں واقع ملت ہسپتال احاطے میں الخیر کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی ہے ، سوسائٹی 2002 میں بہار میں قائم کی گئی تھی جسکے چیئرمین شمیم رضوی اور منیجنگ ڈائریکٹر نیئر قاسمی ہیں ، گیا میں اس سوسائٹی کے تحت ایک برانچ سنہ 2010 میں کھولا گیا ، بہار میں اسکے 5 برانچ ہیں اور اس کے تحت مائکرو فائننس کا نظام چلتا ہے۔ موجودہ وقت میں 3 کروڑ روپے کے قریب رقم بطور قرض تقسیم ہے اور قرض لینے والوں کی تعداد قریب 3500 ہے جس میں غیر مسلموں کی تعداد 1200 سو سے زیادہ ہوگی ۔یہاں سے قرض لینے والے ہندو برادریوں کے لوگوں کا کہنا اس سوسائٹی سے انہیں بے حد فائدہ پہنچاہے اور وہ اسکی وجہ سے اپنے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں ۔

پہلے بننا ہوتا ہے ممبر :

الخیر کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی سے جڑنے کے لیے پہلے اس کا ممبر بننا ہوتا ہے ، ممبر بننے کے لیے 100 روپے فیس جمع ہوتی ہے جو رکنیت سے مستعفی ہونے پر رقم واپس ہوجاتی ہے ۔اس کے بعد اس سوسائٹی میں کھاتہ کھلتا ہے اور اس کے ذریعے وہ اپنے کھاتے کو چلاسکتے ہیں ، یہاں دو طرح کے کھاتے ہیں ، ایک یومیہ جمع کھاتہ ہے جبکہ دوسرا امانت کھاتہ ہے ، امانت کھاتے کے تحت یہاں ممبر کو خود آکر رقم جمع کرنا اور نکالنا ہوتا ہے جبکہ یومیہ کھاتے کے مطابق سوسائٹی کا فرد جاکر پیسے جمع لیتا ہے ، امانت کھاتہ اور یومیہ کھاتہ دونوں میں سود نا تو لیا جاتا ہے اور نا ہی دیا جاتا ہے۔

روزگار کو ملی رفتار :

اتم کمار نے کہاکہ انہیں کسی جاننے والے سے یہاں کے تعلق سے جانکاری ملی ، انہوں نے پہلے 5 ہزار روپے قرض لیا تھا ، چائے اسٹال چلاتے ہیں لیکن اسکا فائدہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی ضرورت پڑتی ہے تو وہ رقم یہاں سے لے لیتے ہیں اور اسکے بعد وہ آسانی سے رقم جمع کردیتے ہیں۔اب تک وہ 8 بار قرض لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Government Loan in Bihar بہار میں سرکاری قرض ادا نہ کرنے والوں پر محکمہ کی جانب سے کارروائی

مسلم سوسائٹی ہونے کے باوجود دوسرے فرقے کے لوگوں کو بھی روزگار کے لیے قرض دیا جاتا ہے اور یہی اصل میں سماجی خدمت ہے جس میں سبھی کی مدد ہو ،واضح ہوکہ بہار کی یہ انوکھی سوسائٹی ہے جہاں سود کے بغیر قرض کی رقم دی جاتی ہے اور یہاں کھاتہ رکھنے والوں کو بھی سود نہیں دیا جاتا ہے ، یہ بینک تو نہیں ہے لیکن غریبوں کے لیے سب سے بڑا سہارا ہے ۔ایسا نہیں ہے کہ صرف قرض دیا جاتاہے بلکہ یہاں یومیہ کام کرنے والے ہردن پیسے بھی جمع کرتے ہیں اور وہ چاہیں تو کسی دن بھی اس پیسے کو نکال سکتے ہیں ، اس میں کسی طرح کا چارج نہیں لیا جاتا ہے اور نا ہی پیسے کی کٹوتی ہوتی ہے ، اس سوسائٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.