بارہمولہ:شمالی ضلع بارہ مولہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 21 ستمبر 2023 کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ یاسین احمد شاہ ولد طاریق احمد ساکن جانباز پورہ بارہمولہ گھر سے لاپتہ ہوگیا اور اس نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ٹاپر پٹن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک جنگجو کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے ایک پستول ، پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔
-
Baramulla Police along with Army & CAPF arrests 2 terrorists of LeT/TRF at Tapper Pattan & Takiya Wagoora in B'la; Incriminating material recovered. Case under UA (P) & Arms Act in PS Baramulla.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India @DivyaDev_ips pic.twitter.com/FTNyB71BTi
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Baramulla Police along with Army & CAPF arrests 2 terrorists of LeT/TRF at Tapper Pattan & Takiya Wagoora in B'la; Incriminating material recovered. Case under UA (P) & Arms Act in PS Baramulla.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India @DivyaDev_ips pic.twitter.com/FTNyB71BTi
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 23, 2023Baramulla Police along with Army & CAPF arrests 2 terrorists of LeT/TRF at Tapper Pattan & Takiya Wagoora in B'la; Incriminating material recovered. Case under UA (P) & Arms Act in PS Baramulla.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India @DivyaDev_ips pic.twitter.com/FTNyB71BTi
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 23, 2023
گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسند کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے اس کے ساتھی جس کی شناخت پرویز احمد شاہ ولد علی محمد ساکن تکیہ واگورہ کے بطور ہوئی ہے کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرفتار ٹی آر ایف عسکریت پسند سے پوچھ تاچھ کے دوران اس کے گھر واقع جانباز پورہ سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested پلوامہ میں دو عسکریت پسند معانین گرفتار، پولیس
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار عسکریت پسند پاکستان میں موجود ہینڈلرز کی ہدایت پر کام کر رہے تھے اور مزید نوجوانوں کو عسکریر پسندوں کی صفوں میں بھرتی کرکے ضلع بارہمولہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندانہ کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔