ETV Bharat / state

Two Accused Escaped From Police Custody پولیس حراست سے دو ملزم فرار - عسکریت پسند پولیس حراست سے فرار

بارہمولہ پولیس نے بدھ کی صبح پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ملزمین کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے آپریش تیز کر دیا ہے۔

frisking
espape
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:12 PM IST

پولیس حراست سے دو ملزم فرار

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بدھ کی صبح جموں کشمیر پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح (سحری کے وقت) پولیس حراست سے یہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے اور ایک گرینیڈ کیس کے سلسلہ میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت کنل باغ کے رہائشی معروف نذیر صالح بنگلو باغ کے رہنے والے شاہد شوکت بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور فرار ہونے والوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ادھر، بارہمولہ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز نے بارہمولہ سمیت مختلف علاقوں میں فرار ہونے والے ملزمان کو ڈھونڈ نکالنے کے لے تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی گئی ہے اور کئی جگہوں پر ناکے بھی قائم کیئے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے وہیں مسافرین کی باریک بینی سے چیکنگ کرکے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک تین دیگر زخمی

قابل ذکر ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ملزمین کو بارہمولہ میں گزشتہ سال ایک شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملہ میں قصوروار ٹھہرا کر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ شراب کی دکان پر ہوئے حملہ میں دکان پر کام کرنے والے 35سالہ رنجیت سنگھ کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چاروں افراد کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.