بارہمولہ (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عمارتی لکٹری کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑتی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے سرحدی علاقہ اوڑی کے موتھل، ہتھ لنگا، علاقے میں ایس ڈی پی او اوڑی کی نگرانی اور ایس ایچ او اوڑی کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے موتھل، ہتھ لنگا علاقے تین جنگل اسمگلروں کو دھر لیا۔
بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارتی لکڑی کی اسمگلنگ کر رہے تین ٹمبر اسمگلروں کو حراست میں لیکر 60مکعف فٹ عمارتی لکٹری ضبط کر لی گئی۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے جنگل اسمگلروں کی شناخت محمد افضل بٹ ولد عبد المجید بٹ، شبیر احمد بٹ ولد عبد المجید اور نصیر احمد بٹ ساکنان موتھل، نتھ لنگا، اوڑی کے طور پر ظاہر کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں اسمگلر غیر قانونی طور پر جنگل سے لکڑی کاٹی لکڑی کو بلیک بلیک میں اور مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کرنے کی تاک میں تھے۔ پولیس نے تینوں اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور انڈین فاریسٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: کولگام میں لکڑی اسمگلر گرفتار
بارہمولہ پولیس نے عوام سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قیمتی ورثہ کو اگلی نسلوں تک محفوظ رکھنے کے لیے جنگلات کے تحفظ میں اپنا کلیدر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے عوام سے ٹمبر اسمگلنگ کے حوالہ سے کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچا کر ذمہ دار شہری کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ کے تحت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں شجر کاری مہم انجام دی جا رہی ہے وہیں دوسری دوسری جانب سبز سونے کی اسمگلنگ بھی جاری جس پر قدغن لگائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔