بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع باہمولہ کے سرحدی علاقے میں پولیس نے تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرحد کے پاس بسے چرنڈا گاؤں میں فوج اور پولیس کی پیٹرولنگ کے دوران ایک شخص کو علاقے میں دیکھا گیا جو سکیورٹی فورسز کو دیکھ موقعے سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گشت پارٹی نے اسے پکڑا لیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق جب ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس کی تحویل سے دو گرنیڈ برآمد کیے گئے اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت شوکت علی عوان ولد عبد الکریم عوان ساکن چرنڈا اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے کچھ اور نام بتائے جس کے بعد دو اور لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن قبضے سے دو گرنیڈ، ایک چائنیز پسٹل، ایک چائنیز میگزین اور چار راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ ان دونوں کی شناخت احمد دین ولد شکر دین اور محمد صدیق والد عمر دین ساکن چرنڈا کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Grenade Blast اننت ناگ میں گرینیڈ دھماکہ، ایک فوجی اہلکار سمیت 2 شہری زخمی
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ایماء پر اسلحے اور گولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ اور عسکریت پسندی کی کارروائیاں کرنے کے لیے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں تک ہتھیاروں کی ترسیل کا کام کرتے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کر کے آگے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔