ETV Bharat / state

Drug Smuggling Case in Baramulla بارہمولہ میں دو خواتین سمیت تین منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ پولیس نے دو خواتین سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی تحویل سے 2 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ women drug peddlers arrested in Baramulla

بارہمولہ میں دو خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:08 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے، وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں کر رہی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے معمول کی گشت کے دوران بارہمولہ میں آر اینڈ بی دفتر کے نزدیک دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 2 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے چینہ بل پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش کی تحویل سے 5 کلو خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہینوں جنوری، فروری اور مارچ کے دوران 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ بارہمولہ پولیس نے گزشتہ روز بونیار اور ماگرے پورہ ووسن سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ بونیار میں نشہ آور مواد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر بارہمولہ پولیس نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.