ETV Bharat / state

سوپور مبینہ حراستی قتل کیس: رشتہ دار و متعلقین سے بیانات ریکارڈ کرانے کی اپیل - mohammad ehsan

انکوائری افسر نے بیانات ریکارڈ کرانے کے بارے میں جاری شیڈول میں کہا ہے: 'متعلیقن اپنے بیانات زبانی یا تحریری 20 اور 21 ستمبر کو ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر واقع سوپور میں صبح دس بجے سے ایک بجے تک جبکہ 22 سے 26 ستمبر تک ضلع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر واقع بارہمولہ میں صبح دس بجے سے چار بجے تک ریکارڈ کرائیں۔'

سوپور مبینہ حراستی قتل کیس: رشتہ دار و متعلقین کو بیانات ریکارڈ کرانے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 1:11 PM IST

سوپور مبینہ حراستی قتل کیس کے انکوائری افسر نے ہلاک شدہ نوجوان کے رشتہ داروں اور اس واقعہ کے بارے میں جانکاری رکھنے والے لوگوں سے اپنے اپنے بیان اتوار سے ریکارڈ کرانے کو کہا ہے۔

بتادیں عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن صدیق کالونی سوپور کی ہلاکت کے بارے میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ محمد احسن کو تحقیقات کرنے کے لئے انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

موصوف انکوائری افسر کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے: 'عوام کو بالعموم اور ہلاک شدہ عرفان احمد کے نزدیکی رشتہ داروں اور ان افراد جنہیں اس واقعے کے بارے میں کوئی جانکاری ہے، کو اس نوٹس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس مبینہ حراستی قتل کے بارے میں انکوائری افسر کے سامنے اپنے اپنے بیانات اتوار سے ریکارڈ کرائیں۔'

انہوں نے بیانات ریکارڈ کرانے کے بارے میں جاری شیڈول میں کہا ہے: 'متعلیقن اپنے بیانات زبانی یا تحریری 20 اور 21 ستمبر کو ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر واقع سوپور میں صبح دس بجے سے ایک بجے تک جبکہ 22 سے 26 ستمبر تک ضلع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر واقع بارہمولہ میں صبح دس بجے سے چار بجے تک ریکارڈ کرائیں۔'

محمد احسن نے کہا کہ بیانات کو فون یا ای میل کے ذریعے بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

انکوائری افسر سے کہا گیا ہے کہ وہ بیس دنوں کے اندر اندر اپنا رپورٹ پیش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ عرفان احمد دار کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ انہیں 15 ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور ان کی پولیس حراست کے دوران موت واقع ہوئی جبکہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک شدہ نوجوان کو جب تجر شریف چھاپے کے لئے کیا گیا تو وہ وہاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور بعد میں ان کی لاش کو ایک پتھر پر دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.