ETV Bharat / state

بارہمولہ میں سابق پولیس افسر فائرنگ میں ہلاک - فائرنگ میں سابق پولیس افسر ہلاک

Firing on retired police officer in Baramulla شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک علاقے میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے ایک سابق پولیس افسر پر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Retired police officer shot at Baramulla

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 9:35 AM IST

Updated : Dec 24, 2023, 1:01 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گھاٹاملہ میں صبح کے وقت نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص پر فائرنگ کرکے مسجد میں ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح نامعلوم بندوق برداروں نے سابق پولیس افسر محمد شفیع میر کو مسجد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جب وہ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔

Retired police officer shot at Baramulla
Firing on retired police officer in Baramulla

  • Jammu & Kashmir | Terrorists fired upon Mohd Shafi, a retired police officer at Gantmulla, Sheeri Baramulla, while praying Azan in the mosque and succumbed to injuries. The area has been cordoned off. Further details awaited: J&K Police pic.twitter.com/c2U1D6oHTl

    — ANI (@ANI) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اگرچہ سابق پولیس افسر کو فوری طور پر جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر کس نے اس سابق پولیس افسر پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ آپ کو بتادیں کہ کشمیر زون پولیس کی جانب سے سماجی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعہ کی تصدیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سابق پولیس افسر کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار دی ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں بعض مرتبہ عام شہریوں اور بعـض مرتبہ برسر خدمت پولیس اہلکاروں اور سابق پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 24, 2023, 1:01 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.