بارہمولہ: پلوامہ حملے میں فوت Pulwama Attack ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب کا اہتمام Kashmir University North Campus Baramulla کیا گیا۔
جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر فورم نے فوج کے اشتراک کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کشمیر یونیورسٹی کے شمالی کیمپس دلنہ، بارہمولہ میں منعقد Pulwama Suicide Attack Anniversity ہوئی۔
تقریب کے دوران مقررین نے پلوامہ حملے میں فوت ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’جوانوں کی قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہوتیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’تین برس قبل آج ہی کے دن لیتہ پورہ، پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں 40 سے زائد اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔‘‘
تقریب کے دوران فوجی افسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اعزازی تقریب میں 21 این سی سی کیڈٹس سمیت 150 سے زائد نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے ابتدا میں فوت ہوئے اہلکاروں کی یاد میں چراغاں کیا گیا جس کے بعد دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
دریں اثناء، جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 14 فروری 2019 میں فوت ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی یاد میں تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔