ETV Bharat / state

Vartalap with Baramulla Scribes: پی آئی بی نے بارہمولہ میں صحافیوں کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا - صحافیوں کے ساتھ ایک ’’وارتالاپ ورکشاپ‘‘ کا اہتمام

’’صحافت ایک مقدس پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کا چوتھا ستون بھی ہے۔ ایک صحافی عوامی مسائل کو حکام کے سامنے اٹھاتا ہے جب کہ حکام کی جانب سے وضع کی گئی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کرتا ہے۔‘‘ Vartalap with Journalists in Baramulla

پی آئی بی نے بارہمولہ میں صحافیوں کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 6:22 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ڈاک بنگلوو بارہمولہ میں پریس انفارمیشن بیرو (پی آئی بی) سرینگر کی جانب سے ضلع کے مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک ’’وارتالاپ ورکشاپ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ PIB Srinagar Holds Vartalap with Baramulla Scribes

نشست میں بارہمولہ ضلع سے وابستہ صحافیوں کے علاوہ پریس انفارمیشن بیرو، سرینگر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجندر چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر سرینگر پریس انفارمیشن بیرو سمیت ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

پی آئی بی نے بارہمولہ میں صحافیوں کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا

خصوصی نشست کے دوران ڈی سی بارہمولہ سید سحرش اصغر نے میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافت ایک مقدس پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کا چوتھا ستون بھی ہے۔‘‘ Vartalap with Journalists in Baramulla انہوں نے کہا کہ صحافی عوامی مسائل کو حکام جبکہ حکام کی جانب سے وضع کی گئی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو پوری طرح چھان بین اور تحقیق کے بعد ہی خبر نشر کرنے کی صلاح دی۔

خصوصی ’وارتالاپ‘ کے دوران صحافیوں نے پیشہ وارانہ خدامات کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے حکام کو آگاہ کیا۔ Vartalap with Baramulla Scribesپروگرام کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجندر چودھری اور ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیرو سرینگر غلام عباس نے مختلف اسکیموں سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافیوں کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کیے جانے پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.