ETV Bharat / state

Nocturnal Protest Against PDD: زنگیر میں دوران شب محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - خستہ ہو چکی بجلی ترسیلی لائنز

دوران شب شمالی کشمیر کے زنگیر علاقہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

زنگیر میں دوران شب محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:36 PM IST

زنگیر میں دوران شب محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے دور دراز علاقہ رشید آباد، زنگیر میں لوگ دوران شب اس وقت اپنے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے جب جب رات کے دوران اچانک خستہ ہو چکی بجلی ترسیلی لائنز زمیں پر آ گریں، ترسیلی لائنز زمین آ گرنے سے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڈ گئی، لوگ گھروں سے باہر نکلے اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایک مہینے سے ہمارے گاؤں میں بجلی صورتحال ایسی ہی ہے لیکن محکمہ بجلی کے ملازمین ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے دوران محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے علاقے میں بجلی ترسیلی نظام کی اصل صورتحال سب کے سامنے عیاں اور واضح ہو جاتی ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے ’’ہمیں انصاف دو‘‘ کے نعرے بلند کیے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ دہائیاں قبل یہاں بجلی کے کھمبے نصب کیے گئے اور بجلی ترسیلی لائنز بچھائی گئیں جو بوسیدہ ہو چکی ہیں اور آئے روز زمیں پر آ گرتی ہیں جس سے یہاں جان و مال کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’عرصہ دراز سے ہمارے علاقے میں بجلی ترسیلی نظام بحرانی صورتحال کا شکار ہے، متعلقہ محکمہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں سے بارہا گزارشات کے باوجود بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنائے جانے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘ احتجاج کر رہے زنگیر کے باشندوں نے بجلی ترسیلی نظام کو مستحکم بنانے اور لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: PDD Protest In Pampore:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.