بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور بونيار کے علاقے میں پچھلے تین دنوں میں تین کمسن بچوں کو ایک آدم خور تیندوے نے ہلاک کردیا۔ گزشتہ روز دس سالہ بچی کو بھی بٹنگی بونيار کے علاقے میں آدم خور تیندوے نے ہلاک کر دیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ leopard killed 3 children in Baramulla
انتظامیہ اور وائلڈ لائف محکمے نے پہلے ہی لوگوں سے گزارش کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو اور خود جنگل کی طرف نہ جائیں اور شام ہوتے ہی گھروں میں سے زیادہ باہر نہ نکلے اس میں محکمے وائلڈ لائف کی ٹیمیں اس آدم خور تیندوے کو تلاش کر رہی ہیں ۔ محکمہ جنگلات نے تیندوے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حُکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سحرش اصغر نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جنگل کی طرف نہ جائیں اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ Orders issued to hunt down man-eating leopard
وہی سب ڈویژن مجسٹریٹ اوڑی ہرویندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے تین دنوں میں تین کمسن بچے اس آدم خور جانور کا شکار ہوئے۔ انہوں نے لوگوں سے یہ گزارش کی ہے کہ صبح اور شام کے وقت اپنے بچوں کو اکیلا باہر نہ چھوڑیں کوشش کریں گھروں کے اندر ہی رہیں اور جو جنگل کے پاس کے گاؤں جیسے اوڑی کے جھولن گھاٹی علاقہ یا بونيار کے علاقے خاص خیال رکھیں۔Leopard attack
انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف سے ایک پرمیشن آچکی ہے کہ ان آدم خور جانوروں کو پہلے پکڑنے کی کوشش کریں یا انہیں مار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے پانچ ٹیمیں بونيار میں بھیجی ہوئی ہیں جس میں پولیس، فوج، اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب تک ہم اس آدم خور جانور کو مار نہ دیں تب تک اپنے گھروں میں ہی محفوض رہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 12 جون اور 13 جون کو اس دیندوے نے دو کمسن بچے کو اپنا شکار بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Children killed in Baramulla in leopard attack: تیندوے نے تین دن میں تین بچوں کو شکار بنایا