ETV Bharat / state

Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ - سوپور منشیات فروش زمین اٹیچ

سوپور میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک شخص کی غیر منقولہ جائیداد، چھ مرلہ زمین اور رہائشی مکان، کو اٹیچ کر دیا۔

سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ
سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 7:08 PM IST

سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو اٹیچ کر دیا۔ پولیس بیان کے مطابق منشیات فروش مظفر احمد بٹ المعروف ٹنگہ ولد نور محمد بٹ ساکنہ بٹہ پورہ، سوپور کا رہائشی مکان بشمول آبادی دیہہ 06 مرلہ زمین کو اٹیچ کیا گیا۔ جبکہ منشیات فروش اس وقت متعدد منشیات فروشی کے مقدمات میں جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید ہے۔

سوپور پولیس کے مطابق مظفر نامی اس منشیات فروش پر منشیات فروشی سے متعلق سات مقدمات درج ہیں جن کے تحت وہ اس وقت جموں کی جیل میں بند ہے۔ علاوہ ازیں مظفر احمد کے ساتھ ساتھ اس کا والد بھی منشیات فروشی کے الزامات میں جیل میں بند ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ، ڈاکٹر سحرش اصغر، نے اس ضمن میں پہلے ہی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’جو بھی شخص منشیات فروشی میں ملوث پایا جائے گا اس کی پراپرٹی کو سیل کیا جاے گا۔‘‘ اسی سلسلہ میں آج، بدھ کو، سوپور پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بٹ پورہ علاقہ میں منشیات فروش کی چھ مرلہ اراضی، جس پر ایک مکان بھی تعمیر ہے، کو سیل کرکے مکان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: SAFEM confirmed property attachment of Drug peddler: منشیات فروش کی جائیداد اٹیچ، مرکزی ٹیم نے کی ستائش

سوپور پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم میں حکام کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے، وہیں پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا اور مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیں جاری رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.