بارہمولہ: سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ہانجی وارہ پٹن میں نیشنل ہائی وے پر ایک IED ملا ہے اور اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم، فوج کی آر آر 29 اور سی آر پی ایف موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں تلاشی کارروائی مہم شروع کی۔
دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاکہ اس مشتبہ IED کو تبا کیا جائے ۔ اسی درمیان خبر ہے کہ اس IED کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ اس دران نیشنل ہائی وے پر دونوں طرف سے گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۰
مزید پڑھیں: جموں کے علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا
اس ضمن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک ٹیم نے کافی مشقت کے بعد اس مشتبہ IED کو دھماکہ کیا اور اس کے فورن بعد سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لے شروع کیا گیا تاہم علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے پٹن اور کے گردونواح علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک بیگ لاوارث حالت میں پائے جا چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ بیگ میں دھماکہ خیز مواد و آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ انہیں خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ادارے بارہمولہ میں برآمد مشکوک بیگ کے حوالے سے کافی محتاط نظر آ رہے ہیں۔