بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انٹرنیشنل گجر مہا سبھا (international Gujjar Maha Sabha) نامی تنظیم کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران تنظیم کے کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کہ ’’پسماندہ طبقہ، گجر بکروال، سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کو سیکورٹی کے نام پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘Gujjar Maha Sabha on ST Reservation
پریس کانفرنس کے دوران گجر مہا سبھا کے کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کبھی بھی ملک یا سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی اس طرح کی کارروائیاں انجام دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ پروگرام کے ذریعے گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی ایک پہل تھی جسے انتظامیہ نے منعقد نہیں ہونے دیا۔‘‘ Gujjar Leaders Slam Baramulla District Admin
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں پروگرام کی اجازت دی گئی بعد ازاں بارہمولہ کے بجائے اوڑی میں پروگرام منعقد کا حکم صادر ہوا، تاہم گزشتہ شام نا معلوم وجوہات کی بنا پر اوڑی میں بھی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔
درجہ فہرست قبائلی افراد کے لیے اسمبلی میں نشستیں مخصوص رکھنے اور فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت گجر بکروال طبقہ کو راحت دینے پر انہوں نے مرکزی سرکار کی ستائش کی تاہم انہوں نے ایس ٹی ریزرویشن کے حوالہ سے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان معاملات پر وزیر داخلہ کے ساتھ بارہمولہ دورے کے گفتگو کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ضلع انتظامیہ سے امیت شاہ سے ملاقات کی اجازت کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں: شوپیاں: گجر بستی کو ہٹا کر فوجی یونٹ قائم کیے جانے کا الزام