ETV Bharat / state

Fraudster Fake DSP in Baramulla بارہمولہ میں جعلی ڈی ایس پی کے بھیس میں دھوکے باز گرفتار

بارہمولہ میں خود کو جعلی ڈی ایس پی ظاہر کرنے والے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک بڑی رقم بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Fake DSP arrested in Baramulla

Fraudster Fake DSP in Baramulla
Fraudster Fake DSP in Baramulla
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 11:55 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جعلی ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کا روپ دھارنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے خطیر رقم بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کنزر نے ایک جعلساز کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک اہلکار کا روپ دھار کر معصوم لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت مشتاق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن برزلہ دھوبی ون تحصیل کرہامہ کے طور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ملزم جھوٹے بہانے بنا کر خود کو سب انسپکٹر اور ڈی ایس پی کے بطور ظاہر کرتا تھا تاکہ سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس دھوکہ دہی کی حرکت کی وساطت سے ملزم، شکایت کنندہ سے 90 ہزار روپیے اینٹنھے میں کامیاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم سے 40 ہزار روپیے کی ناجائز کمائی کی رقم ضبط کی جو اس نے مختلف دھوکہ دہی کی حرکات انجام کر حاصل کی تھی۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مشتاق احمد وانی کی گرفتاری سے یہ پیغام عام ہوجاتا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیاں کبھی بھی نظر انداز نہیں کی جائیں گی اور جو افراد معصوم لوگوں کے اعتماد کا استحصال کریں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.