ETV Bharat / state

Encounter in Wanigam بارہمولہ میں انکاؤنٹر جاری، دو عسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر خبر

کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری وانی گام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انکاؤنٹر جاری
انکاؤنٹر جاری
author img

By

Published : May 4, 2023, 6:38 AM IST

Updated : May 4, 2023, 9:13 AM IST

بارہمولہ میں انکاؤنٹر

سوپور: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری وانی گام میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی شروع ہوئی۔ جبروں کے مطابق کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے بعد یہ تصادم شروع ہوا۔

انکاؤنٹر جاری

جموں و کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول بر آمد کی گئی ہے۔

انکاؤنٹر جاری

وہیں اے ڈی جی پی کشمیر نے مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے دونوں عسکریت پسند مقامی ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔ ان کی شناخت شاکر ماجد نجار اور حنان احمد سیہ کے طور پر ہوئی ہے جو شوپیاں ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دونوں نے مارچ 2023 کے مہینے میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Encounter in Anantnag: اننت ناگ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین فوجی اور ایک شہری زخمی
بتایا جا رہا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس کو مذکورہ علاقہ میں میں ایک سے دو عسکریت پسندوں کی موجودگی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کی گھیرا بندی کر کے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہونے پر تصادم شروع ہو گیا۔ اور آخری اطلاعات ملنے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یہ دوسرا تصادم ہے۔ اس سے پہلے جموں کشمیر کے کپواڑہ میں بھی ایک تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

Last Updated : May 4, 2023, 9:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.