بارہمولہ : شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں محکمہ پشو و پالن کی ڈائریکٹر پورنیما متل نے دورہ کیا Director Animal Husbandry Visits Sopore ہے۔ اس دوران موصوفہ نے ضلع کے مختلف ڈیری کسانوں میں ٹریکٹر، دودھ کی مشینری، مرغے کے چوزے اور دیگر سازو سامان تقسیم کیا۔ موصوفہ نے قصبے کے مختلف ڈیری کسانوں کے ساتھ بات چیت کی وہیں موصوفہ نے سوپور اور بارہمولہ میں محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔موصوفہ نے سوپور میں ویٹرنری ہسپتال کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ Director Animal Husbandry Visits Sopore
ڈائریکٹر پورنیما متل نے کہا کہ بارہمولہ ضلع میں انٹیگریٹڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اسکیم (IDDS) کے تحت اس سال ایک سو چالیس نئے ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں جس میں مستحقین میں چار کروڑ کی سبسڈی تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں روزانہ 5 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کسانوں میں ورمی کمپوسٹ مینوفیکچرنگ یونٹس دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ متل نے سوپور شہر میں ویٹرنری ہسپتال کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکیموں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو مزید فائدہ پہنچایا جائے گا اور کہا کہ سوپور میں ایک ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو مال مویشی کو علاج کے لیے بارہمولہ کا رخ نہ کرنا پڑے۔