ETV Bharat / state

CRPF Organized Medical Camp: سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - ٹولی بل علاقے میں سی آر پی ایف نے طبی کیمپ

سوپور کے ٹولی بل علاقے میں سی آر پی ایف نے طبی کیمپ کا انعقاد کیا، کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 5:51 PM IST

سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے سوپور کے ٹولی بل علاقے میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ میڈیکل کیمپ میں ٹولی بل اور اس کے ملحقہ علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور کیمپ میں علاج و معالجہ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا جبکہ ادویات بھی مفت حاصل کیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کی جانب سے کشمیر کے طول و ارض کے ساتھ ساتھ سوپور کے دور دراز علاقوں میں بھی لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ان کیمپس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ کیمپ میں آئے لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ سے غریب عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوا ہے، نہ صرف ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کا علاج و معالجہ کیا بلکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹروں نے ان کا بہتر علاج کیا اور انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتیں، بچوں اور بزرگوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Kulgam CRPF Medical Camp: کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام جاری رکھیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے سوپور میں اس سے پہلے بھی کئی میڈیکل کیمپ منعقد کیے اور اس دوران مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جبکہ روزگار بخش کورسز کے ساتھ ساتھ خواتیں کو سلائی مشینیں بھی فراہم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.