ETV Bharat / state

female drug peddler arrested: بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار، پولیس - بونیار بارہمولہ ہیروئن ضبط

جموں و کشمیر پولیس نے خصوصی ذرائع سے موصول ہوئی اطلاع کی بنیاد پر چھاپے کے دوران قریب 60 گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 1:31 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر): منشیات کی وبا کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو تیز تر کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ’بدنام زمانہ‘ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس اسٹیشن بونیار کو ترکنجن علاقے میں ایک رہائشی مکان میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے متعلق ایک معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق ’’اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بونیار نے ایس ایچ او کی سربراہی میں اس مکان پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ایک خاتون کی تحویل سے 60 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔‘‘

پولیس بیان میں خاتون کی شناخت فرحت بیگم عرف فنسی زوجہ رئیس احمد خان ساکنہ ترکنجن، بونیار کے طور پر کی گئی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیار منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف حامیوں کا احتجاج

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 242 مقدمات درج کرکے 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں شمالی کشمیر کے ہی سوپور اور بانڈی پورہ علاقوں میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشوں کی جائیدا قرق کی جبکہ بعض منشیات فروشوں کے بینک اکاؤنٹس کو بھی سیز کر دیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.