ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Baramulla: بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج - بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج

سرما کے دوران بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ خصوصاً محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Baramulla Protest Against PDD

بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:02 PM IST

بارہمولہ: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر الطاف ملک نے سوپور، رفیع آباد اور زینگیر میں بجلی کے بحران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ الطاف کے ہمراہ مقامی باشندوں نے احتجاج میں شرکت کرکے محکمہ بجلی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے بلا خلل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ضلع و یو ٹی انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ Protest Against PDD in North Kashmir’s Baramulla District

بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

احتجاج میں شامل کانگریس لیڈر الطاف ملک نے وادی کشمیر میں بجلی کی ابتر صورتحال پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایک طرف گورنر انتظامیہ لوگوں کو بنیادی ضروریات بشمول بجلی فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Congress Leader Protest Against PDD

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب طالب علموں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’طلبہ بجلی کی عدم دستیابی کے ناقابل تلافی تدریسی نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ماہانہ بجلی فیس کو کم کیا جائے تاکہ جو یہاں کے غریب لوگ ہے ان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Protest Against PDD in Bathnoor Bala بٹ نور بالا کے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.