ETV Bharat / state

Three Drug Peddlers Booked تین منشیات فروش PSAکے تحت جیل روانہ - بارہمولہ پولیس منشیت مخالف مہم

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ Three Drug Peddlers Booked Under PSA Sent to Jammu Jail

a
a
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:25 AM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے، وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس ضمن میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمون و کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت انہیں جیل بھیج دیا۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے پٹن علاقے سے تین منشیات فروشوں کو، ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے موصول ہوئے حکمنامے کے بعد، حراست میں لے لیا۔ بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت غلام محمد ڈار ساکنہ میرگنڈ، پٹن۔ منظور احمد ڈار ساکنہ سنگھ پورہ، پٹن، اور یعقوب احمد ڈار ساکنہ رینچی، پٹن کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے تینوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال، جموں منتقل کر دیا۔

پولیس نے پریس بیان میں مزید کہا کہ تینوں افراد پٹن، بارہمولہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں نوجوانوں میں منشیات تقسیم کر رہے تھے اور ان افراد کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی ہے اور معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Booked Under PSA منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت کاروائی، جموں جیل منتقل

واضح رہے کہ بارہمولہ ضلع میں پولیس لگاتار منشیات فروشوں کے خلاف ایک مہم چلا رہی ہے اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے درجن سے زائد منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ رواں برس اب تک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.