شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے امر گڑھ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے امر گھڑ علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'گپکار الائنس کی تشکیل بدعنوانیوں کو چھپانے کا ذریعہ'
اس دوران کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جب ہم یہ خبر لکھ رہے ہیں، اس وقت تک تلاشی کارروائی جاری ہے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔