ETV Bharat / state

بارہمولہ: لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں: ڈی پی پانڈے

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:35 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ دنوں ایک سے زائد دراندازی کی کوششیں کیے جانے کے بعد اوڑی سیکٹر میں سیکوریٹی کو مزید سخت کیا گیا۔

لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں: کور کمانڈر

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) چنار کور نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پروگرام کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر خصوصاً لائن آف کنٹرول پر صورتحال پُرامن ہے۔

لائن آف کنٹرول کی صورتحال کو پُرامن قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ ’’ایل او سی پر اکا دکا واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سیاح وادیٔ کشمیر کا رخ کررہے ہیں، ٹورنامنٹس کا انعقاد اور کھیل کود کی سرگرمیاں جاری ہیں کیونکہ کشمیر کے حالات پوری طرح سے پر امن ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

ڈی پی پانڈے نے علیحدگی پسندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کشمیر کے لوگ بے حد خوش ہیں، اور وہ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں۔ کیونکہ آج ان کے ساتھ کوئی نہیں، وہ (علیحدگی پسند) بالکل تنہا ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.