ETV Bharat / state

بارہمولہ: منشیات اور ذہنی تناؤ کے عنوان پر سمینار منعقد - منشیات کے کاروبار

یوتھ بلڈنگ اینڈ فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور کشمیر ہیلپ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بومئی، زینہ گیر میں منشیات اور ذہنی تناؤ میں اضافہ کے حوالے سے ایک آگہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

بارہمولہ: منشیات اور ذہنی تناؤ کے عنوان پر سیمنار منعقد

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 3:14 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بومئی، زینہ گیر کے کمیونٹی ہال میں منشیات اور ذہنی تناؤ کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ آگہی پروگرام میں مقررین نے معاشرے میں بڑھتی منشیات کی لت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

بارہمولہ: منشیات اور ذہنی تناؤ کے عنوان پر سیمنار منعقد

مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں منشیات کے کاروبار کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کے لیے سماج کے سبھی طبقہ ہائے فکر کو یکجا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایس ایچ او بومئی نے کہا کہ انفرادی طور پر منشیات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ والدین، اساتذہ، سیول سوسائٹی ممبران، پولیس اور انتظامیہ سمیت مذہبی رہنماؤں خصوصاً ائمہ مساجد کو بھی منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مقررین نے سامعین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس خصوصاً نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے سے ہی تندرست اور بہتر معاشرے کی تعمیر ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: محکمہ پی ایچ اے کے خلاف لوگوں کا احتجاج

مقررین نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ضلع، تحصیل اور بلاک سطح کے علاوہ کالجوں، اسکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

پروگرام میں تحصیل دار بومئی محمد شفیع لون، اسٹیشن ہاؤس افسر بومئی امتیاز احمد وانی، 22 آر آر کے میجر منہاس، سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ نذیر احمد سمیت پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، مقامی باشندوں اور سیول سوسائٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.